wasting_water

پوری سلطنت کی قیمت ایک پیالہ پانی

EjazNews

احمد صبح اٹھ کر جب منہ دھونے گیا تو نلکا بند کر نا بھول گیااور جب وہ باہر نکلا تو امی نے پوچھا کہ نلکا بند کیا کہ نہیں؟احمد نے جواب دیا کہ میں نے کر دیا ہے۔ جب امی نے دیکھا کہ نکلا بند نہیں ہے تو انہوں نے احمد کوبہت ڈانٹا،اگلے دن احمد جب منہ دھونے گیا تو پانی نہیں آرہا تھا، اس نے پانی پینا چاہاتو بوتلیں خالی تھیں کچن میں پڑیں کسی چیز میں پانی نہیں تھا۔ اور احمد کی اسے کہہ رہی تھیں کہ ’’تم ہمیشہ پانی ضائع کرتے ہو‘‘ احمد زور سے چیخنے لگا کہ ’’میں بے ہوش ہو جائوں گا‘‘ امی نے احمد کو جگایا اور بتایا کہ یہ خواب ہے۔ احمد رونے لگا اور کہا۔احمد کی امی نے اسے حوصلہ دیا اور کہا بیٹا میں تمہیں ایک حکایت سناتی ہوں سچی حکایت ۔ جس میں پوری سلطنت کی قیمت ایک پیالہ پانی ہے۔
خلیفہ ہارون الرشید کو پیاس لگی اس نے ٹھنڈا پانی مانگا ، اس موقع پر حضرت ابن عباس سماق بھی موجود تھے وہ کہنے لگے خلیفہ ہارون الرشید پانی پینے سے پہلے میری بات سن لیجئے ،خلیفہ نے کہا بتائیے حضرت فرمانے لگے یہ بتائیں آپ کو اگر پیاس لگے اور ایسی پیاس لگے کہ برداشت سے باہر ہو ، ہلک خشک ہو جائے اور پوری دنیا میں کہیں پانی نہ ہو اور ایک شخص کے ہاتھ میں پانی کا پیالہ ہو تو آپ بتائیں کتنی قیمت دے کر اس پانی کے پیالے کو خریدیں گے۔
خلیفہ نے کہا میں آدھی سلطنت دے دوں گا۔ انہوں نے کہا آپ نے پانی پی لیا اور پینے کے بعد آپ کی طبیعت خراب ہو گئی اور ایک ہی طبیب کے پاس ایسی دوا ہو جس سے آپ کا علاج ممکن ہو تو کتنی قیمت دے کر اس سے وہ دوائی خرید لیں گے۔ خلیفہ نے کہا آدھی سلطنت دے کر وہ دواخرید لوں گا۔ حضرت نے فرمایا اس سے پتہ چلا کہ آپ کی یہ پوری سلطنت پانی کے ایک پیالے کی قیمت کے برابر ہے۔ تو زندگی میں ہزاروں پیالے پانی آپ نے پئے ہوں گے آپ نے اللہ پاک کی نعمت کا کتنا شکر ادا کیا۔
یہ کہانی سننے کے بعد احمد نے اپنی امی سے وعدہ کیا کہ وہ اب پانی ضائع نہیں کرے گا۔
تو بچوں پانی اللہ کی ایک نعمت ہے جس کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا اور ہمارا ملک پانی کی کمی کا شکار ہے اس لیے پانی کو ضائع مت کیجئے۔

یہ بھی پڑھیں:  جرم کو ہی نہیں ہم نے مجرموں کو بھی پکڑوایا