final

پاکستان سپر لیگ کا نیا چیمپئن کون ہوگا؟

EjazNews

کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز اور پشاور زلمی فائنل میں ہوگے آج مدمقابل ۔ سرفراز جیت کے لیے ہیں پر امید اور سیمی کا جوش ہے دیدنی ۔ فائنل کے لئے شائقین بھی ہیں پر جوش۔ ملک میں مختلف جگہوں پر شائقین کرکٹ نے سکرینیں لگائی ہیں جبکہ بڑی پارکوں اور سینمائوں میں بھی شائقین کرکٹ محظوظ ہوں گے کرکٹ کے اس فائنل سے۔
گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتا ن سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ تیسری مرتبہ فائنل کھیلنے جارہے ہیں ،اس بار کامیابی کے لیے پر امید ہیں ۔پاکستان میں کرکٹ مقابلوں کامعیار بہت بلند ہوگیا ہے۔ شین واٹسن اور عمر اکمل ہمارے مرکزی بیٹس مین ہوں گے جبکہ احسان علی اور احمد شہزاد بھی امیدیں ہیں ۔اسی پریس کانفرنس میں انہوں نے محبتاً اظہار کیا کہ میرے پاس اب ٹکٹس نہیں ہیں اب تو بورڈ بھی میرا فون نہیں اٹھاتا اس لیے ٹکٹ مانگنے والے میرا خیال کریں ۔ میں مزید ٹکٹیں نہیں دے سکتا۔اس میں کوئی دوسری رائے نہیں کہ نیشنل سٹیڈیم کراچی شائقین کرکٹ سے بھرا ہوتا ہے لیکن وہاں گنجائش سے زیادہ لوگو ں کو ایرجسٹ بھی نہیں کیا جاسکتا اس لیے جن لوگو ں کو ٹکٹس نہیں مل رہے جوش کا ضرور اظہار کریں اپنی سکرینوں پر ۔

یہ بھی پڑھیں:  شادی کی عمر مقرر کرنے پر اتنا شور کیوں؟