نیوزی لینڈ دہشت گردی: بہادر پاکستانی میاں نعیم رشید کیلئے قومی ایوارڈ کا اعلان

EjazNews

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’’ہم کرائسٹ چرچ دہشت گرد حملے کی زد میں آنے والے پاکستانیوں کے اہل خانہ کو مکمل معاونت فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔ پاکستان کو میاں نعیم رشید پر فخر ہے جنہوں نے سفید فام دہشت گرد پر قابو پانے کی کوشش میں جام شہادت نوش کیا۔ ان کے حوصلے کو قومی انعام کیساتھ یادگار بنایا جائے گا۔‘‘
یاد رہے گزشتہ روز ہونے والی دہشت گردی میں ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے نعیم رشید نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گرد کو روکتے ہوئے جام شہادت نوش کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان میں یکم رمضان المبارک 7مئی کو ہوگا