yellow sharts

فرانس میں احتجاجی مظاہروں میں شدت

EjazNews

گزشتہ سال سے شروع ہوئے فرانس میں مظاہرے اب تک تھمنے کا نام نہیں لے رہے۔ یہ کسی منظم جماعت کے بغیر شروع ہوئے تھے لیکن اب صورتحال ایسی لگ رہی ہے جیسے یہ منظم ہو رہے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہفتے کو 17پولیس والے ایک فائر فائٹر اور 6لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ پیلی شرٹیں پہنیں یہ مظاہرین پوری دنیا کی توجہ کا باعث بنے ہوئے ہیں۔ ترقی یافتہ ممالک میں عموماً ایسے مظاہرے کم ہی دیکھنے کو ملتے ہیں لیکن فرانس کے یہ مظاہرین پچھلے سال سے مظاہرے کر رہے ہیں اور اس سے پہلے بھی ان مظاہرین اور پولیس کی جھڑپوں میں کافی نقصان ہو چکا ہے۔ ان مظاہرو ں میں املاک کے جھلائو گھرائوکی خبریں بھی منظر عام پر آرہی ہیں۔گزشتہ برس مظاہروں میں اس قدر شدت تھی کہ فرانسیسی صدر ایمونویل کو بذات خود میدان میں آنا پڑا تھا۔
ان مظاہرین کی تعداد ہزاروں میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  افغانستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں