Shah-mahamood

سانحہ کرائسٹ چرچ:آج پاکستانی پرچم سرنگورہے گا

EjazNews

اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرائسٹ چرچ واقع پر احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقع میں مجموعی طور پر 50افراد شہید ہوئے جن میں سے 9پاکستانی ہیں جبکہ ایک آئی سی یو میں ہے۔ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمارے سفیر موجود ہیں۔ شہید پاکستانیوں کے اہل خانہ سے رابطے میں ہیں۔ ہمارے وزراء شہیدوں کے گھر جا کر تعزیت کر رہے ہیں۔میری نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ سے بات ہوئی وہ بہت زیادہ افسردہ ہیں۔ جس شخص نے حملہ کیا اس کا تعلق آسٹریلیا سے ہے دونوں مساجد میں ایک ہی شخص نے حملہ کیا دونو مساجد کے درمیان پانچ کلو میٹر کا فاصلہ ہے ۔ حملہ آور حال ہی میں مختلف ممالک سے ہوتا ہوا واپس پہنچا تھا اس واقع سے پہلے اس شخص نے ایک ای میل کے ذریعے مطلع کرنے کی کوشش بھی کی کہ اس کا کیا اراد ہے۔واقع میں 4گرفتار یاں ہوئی ہیں جبکہ نیوزی لینڈ پولیس نے ایک ہی شخص کو ذمے دار ٹھہرایا جس کی ویڈیو چلی۔
ان کا کہنا تھا کہ میتوں کی حوالی کا عمل کل سے شروع ہو جائے گا۔6خاندان اپنے افراد کی تدفین وہیں کرائسٹ چرچ میں کرنا چاہتے ہیں جبکہ 3خاندانوں نے کہا ہے کہ وہ اپنے پیاروں کو پاکستان میں دفن کرنا چاہتے ہیں۔نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ سے درخواست کی ہے کہ میتو ں کی منتقلی کے عمل کو جتنا ممکن ہو سکے تیز بنایا جائے تاکہ ان کی تدفین ہو سکے۔ کرائسٹ چرچ پر آج پاکستان کا پرچم سرنگوں رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان کو اتفاق رائے سے نئے چیف الیکشن کمشنر مل گئے