امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کے پاس کردہ بل کو ویٹو کر دیا۔ویٹو کے بعد صدر ٹرمپ نے میکسکو اور امریکہ کے درمیان دیوار بنانے کے لیے راہ ہموار کر لی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر کا کہنا تھا کہ ویٹو پر دستخط کرنے پر فخر ہے۔
یاد رہے یہ واحد مسئلہ ہے جس پر امریکی سیاست پوری طرح تقسیم ہے۔ امریکی صدر ہر صورت میں میکسیکو اور امریکہ کے درمیان دیوار بنانا چاہتے ہیں اور کانگریس اس کے خلاف ہے۔امریکی سینٹ میں صدر ٹرمپ کی ایمرجنسی کا نفاز بھی مسترد کر دیا گیا تھا۔ سینٹ میں ایمرجنسی کے نفاز پر 41 جبکہ اس کی مخالفت پر 59 ووٹ پژے تھے۔ صدر ٹرمپ کی اپنی پارٹی کے ارکان نے بھی مخافت میں ووٹ دئیے تھے۔