کیا دنیا غیر محفوظ ہوتی جا رہی ہے؟

EjazNews

نیوزی لینڈ میں گزشتہ روز دو مساجد میں دہشت گردوں نے اپنی سفاکانہ کارروائی میں 49 معصوم نمازیوں کو شہید کر دیا تھا۔ ان شہادتوں میں پاکستانی شہریوں کا نام بھی آیا۔ دہشت گرد مزید بے گناہوں کو شہید کر سکتے تھے اگر پاکستانی شہری نعیم اور افغان شہری عبدالعزیز ہمت کا مظاہرہ نہ کرتے۔ پاکستانی شہری نعیم جام شہادت نوش کر گئے ہیں۔ نعیم کا برخوردار طلہ بھی اس دہشت گردی میں شہید ہوا۔ جبکہ افغان شہری عبدالعزیز صحیح سلامت ہیں۔

دوسری طرف ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا لیکن باقی دہشت گردوں کے بارے میں کچھ واضح نہیں ۔اور یہ کس تنظیم سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کی تنظیم کہاں کہاں ہے ان کی تربیت کہاں ہوئی ان کے مقاصد کیا ہیں۔ یہ جاننا بہت ضروری ہے۔ کیونکہ دنیا میں محفوظ سمجھے جانے والے ممالک اب غیر محفوظ سمجھے جانے لگے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  کرونا وائرس گھبرانے کی ضرورت نہیں احتیاطی تدابیر اپنائیں:معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا