نیوزی لینڈ میں پاکستانی شہداء کے نام

EjazNews

نیوزی لینڈ میں دہشت گردوں نے گزشتہ روز مساجد پر حملے میں 49مسلمانوں کو شہید کر دیا تھا۔ نہتے نمازیوں پر گولیاں بھی چلائیں گئیں اورساتھ ان کے قتل کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی۔ نیوزی لینڈ کی مساجدمیں شہید ہونے والے پاکستانیوں کی فہرست دفتر خارجہ نے جاری کی ہے وہ درج ذیل ہیں، سہیل شاہد،سید جہانداد علی، سید اریب احمد، محبوب ہارون، نعیم رشید اور ان کا بیٹا طلحہ نعیم جبکہ 3لوگوں کی تلاش مسلسل جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  دہشتگردوں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، وہ پوری دنیا کے امن کونقصان پہنچا رہے ہیں: وزیراعظم