کرائسٹ چرچ حملوں میں 4پاکستانی زخمی اور 5لاپتہ ہیں: ترجمان دفتر خارجہ

EjazNews

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں 4پاکستانی زخمی ہوئے ہیں جبکہ 5لاپتہ ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ایک آسٹریلین حملہ آور برینٹ ٹیرنٹ نے اس پورے حملے کی فیس بک پر لائیو اسٹریمنگ بھی کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس کے ہاتھ اور گاڑی میں موجود اسلحے پر سفید رنگ سے انگلش زبان میں کچھ نام اور سال درج ہیں۔ نیوزی لینڈ میں ہونے والے اس دہشت گردی کے واقع میں ابھی تک کی اطلاعات کے مطابق 49لوگ اس جہان فانی سے کوچ کر چکے ہیں جبکہ 20سے زائد زخمی ہیں ۔ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے اسے اپنے ملک کا سیاہ ترین دن قرار دیا ہے۔ دوسری طرف پاکستان نے بھی ان حملوں کی بھرپور مذمت کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:  میرے والد کی ایک شریان 90فیصد بند ہے: مریم نواز