attack

نیوزی لینڈ میں دہشت گرد کی بندوق پر کیا درج تھا؟

EjazNews

نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے واقع کی دنیا بھر میں مذمت ہوئی اس کے ساتھ ساتھ حملہ آور نے اپنی گن پر کچھ الفاظ تحریر کیے تھے ۔جس آسٹریلین حملہ آور برینٹ ٹیرنٹ نے اس پورے حملے کی فیس بک پرلائیو اسٹریمنگ بھی کی اس کے ہاتھ اور گاڑی میں موجود اسلحے پر سفید رنگ سے انگریزی زبان میں کچھ نام اور سال درج ہیں۔
ترک ٹی وی چینل ٹی آر ٹی ورلڈ نے اس اسلحے کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس پر درج عبارت کی تشریح کچھ اس طرح ہے
Anton Lundin Pettersson
اینٹون لنڈن پیٹرسن، یہ اس طالب علم کا نام ہے جس نے سوئیڈن میں دو مہاجر طالبعلموں کو قتل کیا تھا۔
Alexandre Bissonnette
الیگزینڈر بیسونیٹ نے 2017ء میں کینیڈا میں ایک مسجد پر حملہ کر کے 6لوگوں کو قتل کیا تھا۔
Skanderberg
سکندر برگ البانیہ کے اس رہنما کا نام ہے جس نے خلافت عثمانیہ کے خلاف بغاوت شروع کی تھی۔
Antonio Bragadin
یہ وینس کے اس فوجی افسر کا نام ہے جس نے ایک معاہدے کی خلاف ورزی کی اور ترک مغویوں کو قتل کیا۔
Charles Martel
یہ اس فرنگی فوجی رہنما کا نام ہے جس نے معرکہ بلاط الشہدا ء میں مسلمانوں کو شکست دی تھی۔ اس معرکے میں سپین میں قائم خلافت بنو امیہ کو فرنگیوں کی افواج کے ہاتھوں شکست ہوئی۔
ویانا 1683
1683ء میں خلاف عثمانیہ نے دوسری مرتبہ ویانا کامحاصرہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  سوڈان میں 30سال بعد صدرعمر البشیراقتدار سے الگ ہوگئے
فوٹو: ٹی آر ٹی