manto

خبریں لالی ووڈ کی

EjazNews
اداکارہ منشاء پاشا اور احمد علی

اداکارہ منشا پاشا اور احمد علی آج کل ہیں لاہور یاترا پر ’’لال کبوتر‘‘ کی پروموشن کیلئے ۔ لیکن ہمارے ہاں پروموشن کا ایک عجیب سلسلہ ہے لگتا ایسا ہے کہ پروڈیوسر یہ سوچ لیتے ہیں کہ فلم بنادی اب بھاگ کے پبلک آئے گی اور سینمائوں کو بھر دے گی ۔ بھائی پروموشن کی دنیا بدل چکی ہے۔ کچھ ہمسایوں سے نت نئے طریقوں کے بارے میں بھی جانئے۔ فلم بنانا ہی آج کے دور میں کام نہیں اس کی بہترین پروموشن بھی اتنی ہی ضروری ہے۔ اربوں روپے کی فلموں پر کروڑوں روپے کی پروموشن ہوتی ہے ۔ کم بجٹ والے کب بجٹ کی پروموشن کریں لیکن کریں تو صحیح۔

بری لارسن بطور کیپٹن مارول

کیپٹن مارول نے دنیا میں اتنے پیسے اکٹھے کر لیے ہیں کہ اب وہ اپنی فلم کو شاید اور نہیں بیچنا چاہتے ،ایسا ہی لگتا ہے سنی پیکس والوں کی سوشل میڈیا پر پوسٹ سے۔کہتے ہیں ڈزنی نے پاکستان کو کیپٹن مارول کی ریلیز کے رائٹس نہیں دئیے ہیں۔ اس لیے یہ فلم پاکستان میں ریلیز نہیں ہو پائی۔

یہ بھی پڑھیں:  چھلاوا اور رانگ نمبر 2کا عید پر شاندار استقبال
پاکستانی فلموں کے پوسٹر

شائقین کے لیے ایک خوش آئند بات یہ ہے کہ جن لوگوں نے سینمامیں اپنی مصروفیات کی وجہ سے پاکستانی فلمیں نہیں دیکھیں وہ اب دیکھ سکتے ہیں کیونکہ پرانی فلمیں سینمائوں میں دھڑا دھڑ ریلیز ہو رہی ہیں ۔ فلموں کے ریلیز ہونے پر اعتراض نہیں بس ایک عجیب سی بات دیکھنے میں آرہی ہے کہ سینمائوں نے جو فلیکس لگائے ہیں وہ بھی پرانے ہیں اور ان پر پرانی تاریخیں درج ہیں بھائی فلیکس تو نئے بنوا لیتے۔

اداکارہ میرا

میرا کی نئے آنے والی فلم باجی کا پوسٹر جب سے ریلیز ہوا وہ خبروں میں جگہ بنا ہی رہی ہیں، کہتی ہیں پرستار وں کو اب نئے روپ میں نظر آئوں گی۔ نئے پاکستان کی طرح اب فلموں میں بھی نئی میرا نظر آئے گی۔

عروہ حسین

ماورا حسین آج کل جمعہ اور صبح مبارک کی کر رہی ہیں پوسٹیں جبکہ عروہ حسین نے لگتا ہے کروایا نیا شوٹ اور اس کو کیا سوشل میڈیا پر وائرل

یہ بھی پڑھیں:  مہوش حیات نے سٹیپو کھیلنا سیکھ لیا
مہوش حیات

مہوش حیات آج کل وصول کر رہی ہیں مبارکبادیں اور کر رہی ہیں انڈسٹری کا شکریہ ادا۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ کچھ لوگ تنقید بھی کر رہے ہیں اور پس پردہ چہ میگوئیاں بھی ۔ لیکن کچھ بھی ہو مبارکباد تو بنتی ہے۔