اب پشاور زلمی کھیلے گی فائنل

EjazNews

پی ایس ایل سیزن فور کے دوسرے ایلیمینٹر میچ میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان جیت کے لیے دھواں دار مقابلہ ہوا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے محمد سمیع نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔ پشاور زلمی کے امام الحق اور کامران اکمل شاندار اننگز 135کی کھیلی۔ امام الحق نے نصف سنچری کی جبکہ کامران اکمل 74 رنز اپنی ٹیم کو دینے میں کامیاب رہے۔ کیرون پولارڈ 36 رنز بنا سکے جبکہ وہاب ریاض ایک سکور بنا ر رن آئوٹ ہو گئے۔ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی 30رنز بناسکے ۔صہیب مقصود 4رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر پویلین لوٹ گئے ۔ پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 215رنز کا ہدف ۔ اسلام آباد کو پہلا نقصان تیسر ے اوور میں ہو لیوک رونکی کے آئوٹ ہونے کا ۔ اس کے بعد اگلے اوور میں ایلکس ہیلز آئوٹ ہو گئے۔ ٹیم کو سہارا ڈیلپورٹ اور چیڈ وک والٹن نے دیا اور 63 رنز کی شرکت کی۔ ڈیلپورٹ28رنز بنا سکے۔چوتھے کھلاڑی آصف علی بغیر رن بنائے پویلین میں چلے گئے۔چیڈ بھی نصف سنچری مکمل کرتے کرتے رہ گئے۔ حسین طلعت نے شاہد آفریدی بننے کی کوشش کی اور 19رنز پر آئوٹ ہوئے۔دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  اب بغیر کٹوتی کے پاکستان پوسٹ سے رقوم بھجوائی جا سکتی ہیں:وفاقی وزیر مراد سعید

جبکہ اس میچ میں کھلاڑیوں نے اپنے بازوئوں پر سیاہ پٹیاں نیوزی لینڈکی مساجد میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی وجہ سے باندھ رکھی ہیں۔