پنجاب اسمبلی کے خود کو نوازنے پر وزیراعظم برہم

EjazNews

وزیراعظم عمران خان اپنے ٹویٹ میں کہتے ہیں” مجھے پنجاب اسمبلی کے فیصلے سے انتہائی مایوسی ہوئی کہ وزیراعلیٰ ، وزیروں اور ایم پی ایز وغیرہ نے اپنی تنخواہوں میں اضافہ کر لیا ہے۔ یہ انتہائی افسوسناک ہے۔ جب ہم لوگوں کو بنیادی سہولیات نہیں دے پارہے ہمارے پاس وسائل کی کمی ہے۔ اس لمحہ ایسا کرنا بہت افسوسناک بات ہے۔ “جبکہ وزیراطلاعات کہتے ہیں وزیراعلیٰ پنجاب اور پنجاب اسمبلی کے خود کو نوانے کے اقدامات وزیراعظم اور وفاقی حکومت کی پالیسیز سے متصادم ہیں۔ تحریک انصاف کی پالیسی کا صریحاً مذاق اڑایا گیا ہے۔ امید ہے اس پالیسی پر فوری نظر ثانی کی جائے گی۔
یاد رہے گزشتہ رات پنجاب اسمبلی نے اپنی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ کر لیا ہے اور یہ بل کثرت رائے سے پاس ہوا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:  گنے کے کاشتکاروں کو 99.7فیصد ادائیگی کر دی گئی ہے: وزیراعلیٰ پنجاب