Shokat

پشاور میٹرو کا سافٹ افتتاح 23مارچ کو ہوگا:شوکت یوسفزئی

EjazNews

شوکت یوسفزئی کا اپنے ایک ٹویٹ بیان میں کہنا ہے کہ 23مارچ کو پشاور بی آرٹی منصوبے کا سافٹ افتتاح کر دیا جائے گااورپہلے سے موجود 20میٹرو بسیں روٹ پر چلنا شروع ہو جائیں گی۔کہتے ہیں یہ کل 66.6ارب روپے کا منصوبہ ہے۔ اس میں چاہے 20بار تبدیلیاں کی جائیں کنٹریکٹر جائے اور کنسلٹنٹ ، تبدیلیاں کرنے سے منصوبوں کی لاگت میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔
اتنے بڑے منصوبوں میں چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں جس کو شک ہے کرپشن ہوئی ہے وہ جب چاہے عدالت یا نیب کا دروازہ کھٹکھٹا سکتا ہے۔ تعمیراتی کام کیلئے صرف 29ارب مختص کیے تھے۔ ساڑھے دس ارب روپے 3کمر شل پلازوں کی تعمیر، گیارہ ارب روپے بی آر ٹی روٹ کے دونوں طرف تین لائن سڑک کی تعمیر و مرمت ، نئی سو ئی گیس لائن ، بجلی کی سپلائی اور دونوں طرف نالیوں کی تعمیر کیلئے ، ایک ارب روپے پرانی بسوں کی خریداری اور سکریپ پر خرچ ہوں گے جبکہ آٹھ ارب روپے سے بی آر ٹی بسوں کی خریداری ہوگی۔ اس منصوبے میں سے 5ارب روپے کی بچت ہوگی۔ باقی رقم فیڈر روٹس پر خرچ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:  صوبوں میں پانی کی تقسیم کا طریقہ شفاف اور منصفانہ بنانے کے لیے ٹیلی میٹری لانا چاہتی:وزیر اطلاعات