پنجاب اسمبلی

وزیراعظم کے بیان کے بعد پنجاب اسمبلی کیا کہتی ہے

EjazNews

گورنرپنجاب چوہدری سرور کہتے ہیں ارکان اسمبلی کی تنخواہوں پر دستخط وزیراعظم عمران خان کی اجازت سے مشروط کر دئیے ہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب کہتے ہیں وزیر اعظم تنخواہوں میں اضافہ پر خوش نہیں ، پارٹی میں مختلف قیاس آرائیاں ہیں دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔
پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمرسرفراز چیمہ نے اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میںاضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان کہتے ہیں تنخواہیں خیبر پختونخوا اسمبلی کے ارکان کے برابر کی ہیں۔
وزیراعلیٰ کےمعاون خصوصی عون چوہدری کا اضافی تنخواہ لینے سے انکار کہتے ہیں میری تنخواہ پہلے سے شوکت خانم کے لیے وقف ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  15ستمبر سے تعلیمی ادارے کھول دئیے جائیں گے اگر وبا قابو میں رہی: شفقت محمود