id visa

وزیراعظم عمران خان نے آن لائن ویزا سروس کا افتتاح کر دیا ہے

EjazNews

وزیراعظم عمران خان نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1960ء میں پاکستان بہت ترقی کر رہا تھا۔ لیکن 1970ء کے مائند سیٹ نے پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا۔ یہاں پہلے ایک مائنڈ سیٹ تھا جس کے تحت لوگوں کا باہر سے آنا مشکل تھا۔لیکن اب پاکستان یکسر طور پر بدل چکا ہے۔پاکستان میں اب سکیورٹی کا کوئی ایشو نہیںہے۔پاکستان نے دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا،پاکستان کے سیاحتی مقامات سوئزر لینڈ سے کسی طور پر کم نہیں۔ لوگ پاکستان آئیں گے توسرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔ جرمنی کے ساتھ مل کر پشاور میں سیاحت کے فروغ کے لیے کام کر رہے ہیں ،آئندہ پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں ہوں گے۔ پاکستان میں ویزہ پالیسی بہت مشکل تھی،آن لائن ویزہ بہت بڑی تبدیلی ہے،وزارت خارجہ کو آن لائن ویزہ کے اجراء پر مبارکبادپیش کی۔
ای ویزہ پالیسی کے تحت پہلے مرحلے میں 5 ممالک کو ای ویزہ ملیں گے ۔ان ممالک میں برطانیہ، چین، ترکی ، ملائیشیا اور یو اے ای کے شہریوں کوسہولت میسر ہوگی جبکہ پچپن ممالک کے شہریوں کو آن ارائیو ل ویزا جاری کیا جائے گا۔ حکومت پاکستان کی جانب سے ویزا فیس میں بھی کمی کر دی گئی ہے ۔اس سروس کا مقصد بنیادی طور پر سیاحت کا فروغ ہے۔
یاد رہے وزیراطلاعات فواد چوہدری کے مطابق 170ملکوں کے شہریوں کیلئے بھی ای ویزا سہولت ہوگی جبکہ 90ملکوں کیلئے بزنس ویزا پالیسی لارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر کی طرح اگر 50روز تک 80 لاکھ یورپی، یہودی یا صرف 8 امریکی محصور ہوتے تو کیا عالمی ردعمل ایسا ہی ہوتا:وزیراعظم عمران خان کی امریکہ میں پریس کانفرنس