mumbai-fob

ممبئی میں پل گرنے سے 34سے زائد لوگ زخمی5ہلاک

EjazNews

ممبئی میں پیدل چلنے کیلئے بنایا گیا پل گر گیا ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق 34سے زائد لوگ زخمی ہوئے ہیں ۔اور کچھ لوگوں کی ہلاکت کی اطلاع بھی ہے۔ انڈین میڈیا کے مطابق یہ پل چتپتی شیوا جی ٹرمینل ریلوے سٹیشن پر تھا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔2018ء میں بننے والا یہ پل گر گیا ہے۔ ستمبر 2017ء میں بھی ایسا ہی ایک پل گرا تھا ۔ممبئی میں جس وقت یہ پل گرا یہ کافی رش کا وقت ہوتا ہے لوگ اپنے کام کاج کے بعد گھروں کی طرف لوٹ رہے ہوتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:  امریکہ کو صرف تھپڑ مارا گیا ہے انتقام ایک علیحدہ معاملہ ہے: آیت اللہ خامنہ ای