اور اسلام آباد یونائیٹڈ جیت گیا

EjazNews

پاکستان سپر لیگ سیز فور فائنل کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ایلیمنٹری رائونڈ کے پہلے مرحلے میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کا آغاز دھودار تھا۔ بابر اعظم اور کولن منرو کی شراکت 52رنز پر ٹوٹی ۔ ایک وکٹ کے نقصان پر کراچی کنگز 100رنز کرنے میں کامیاب رہی۔ لیکن اگلے 8سکور پر تین کھلاڑی پویلین پہنچ چکے تھے۔ اور اس کے بعد کراچی کنگز پوری طرح سنبھل نہ سکی اور 162رنز کا ہدف دیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ابتداء اتنی اچھی نہ تھی لیکن ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتح اپنے نام کی۔ فہیم اشرف کا چوکا کراچی کنگز کو اس سال تو نہیں بھولنے والا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ اب کرے گی پشاور زلمی کا مقابلہ اور پھر دوسرے ایلیمنٹر کی فاتح ٹیم فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے پنجہ لڑائے گی۔
دوسری طرف سٹیڈیم میں جوش و خروش بھی دیدنی تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی سابق وزیر تعلیم بلیغ الرحمن سے تعزیت