Mahathir

23مارچ کو ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد پاکستان آئیں گے

EjazNews

مہاتیر محمد کو پوری اسلامی دنیا میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ ان کی ملائیشیا کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ انہوں نے ملائیشیا کو دنیا کے نقشے میں ایک ترقی یافتہ ملک کے طور پر متعارف کروایا تھا ان کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ جب ایک عرصے بعد انہوں نے دوبارہ الیکشن لڑنے کا سوچا تو عوام کی محبت نے انہیں پھر سے سرآنکھوں پر بٹھایا۔ ان دنوں وہ بطور وزیراعظم اپنے ملک کے لیے اور اپنی عوام کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ ترجمان پاک فوج نے اپنے ایک ٹویٹ بیان میں کہا ہے کہ 23مارچ کو پاکستان پریڈ میں ملائیشیاءکے وزیراعظم مہاتیر محمدبطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے۔ جبکہ ان کے علاوہ بحرین ، اومان آذربائیجان، ئنہ سری لنکا اور ترکی سے مہمان شریک ہوں گے۔یاد رہے وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اپنے ملائیشیاءکے دورے پر مہاتیر محمد کو پاکستان میں آنے کی دعوت دی تھی جو انہوں نے اسی وقت قبول کر لی تھی اور اپنے مشترکہ اعلامیہ میں اس بات کا ذکر بھی کیا تھا کہ وہ 23مارچ کو پاکستان آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  آسٹریلیانے381رنز کا ہدف بنگلہ دیش کو دے دیا