q vs p

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز فائنل میں پہنچ گئی

EjazNews

پاکستان سپر لیگ اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہو رہی ہے۔ آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں۔ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر کوئٹہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔کوئٹہ کی جانب سے شین واٹسن اور احمد شہزاد نے بیٹنگ کا آغا ز کیا۔ واٹسن نے نصف سنچری سکور کی۔ کوئٹہ کی جارحانہ بلے بازی دیکھ کر ایسے لگتا تھا جیسے زلمی کو جیت کے لیے بڑا ہدف دے گی مگرواٹس کے بعد 186کے مجموعی سکور پر ساری ٹیم پویلین کی طرف روانہ ہو گئی۔
پشاور زلمی کی ٹیم۔ اچھا کھیلی۔ اس کے کامران اکمل۔ صہیب۔ امام الحق۔ مصباح الحق 90 سکور پر پویلین پہنچ چکے تھے۔ 10سکور کے مارجن سے کوئٹہ نے فتح اپنے نام کر لی۔

یہ بھی پڑھیں:  پی ڈی ایم کا دوسرا پاور شو