lotry

خوش نصیب طالبہ نے 10کروڑ امریکی ڈالر جیت لئے

EjazNews

سیاحت کی غرض سے متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں آنے والی خوش نصیب 20سالہ طالبہ نے دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے ڈیوٹی فری لکی ڈرا سے ایک ٹکٹ خرید ی۔ اس ٹکٹ سے 10لاکھ امریکی ڈالر انعام طالبہ کو ملا۔
اماراتی میڈیا کے مطابق اردنی طالبہ نے بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ رقم شامی پناہ گزینوں کو دینے کا فیصلہ کیا۔ وہ ان پیسوں سے اردن میں پناہ گزین شامیوں کیلئے تعلیم اور میڈیکل کی سہولیات فراہم کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ خلیج ٹائم کے مطابق طلہ کا کہنا تھا کہمجھے اس بات کی خوشی ہے کہ آخر میں شامیوں کے لیے کچھ کر سکتی ہوں۔پاکستانی روپے میں اگر ان پیسوں کو دیکھا جائے تو یہ تقریباً 13کروڑ پاکستانی روپے بنتے ہیں۔
یاد رہے اماراتی میڈیا کے مطابق 1999سے کر 2019ءتک یہ دسویں اردنی شہری ہیں جنہوں نے یہ لاٹری ٹکٹ جیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کیا چین امریکیوں سے دنیا کی تجارت چھین لے گا؟