child reading

بچوں میں لکھنے کا شوق کیسے بڑھایا جائے

EjazNews

آپ کے بچے سکول جاتے ہیں اور ان میں لکھنے پڑھنے کا شوق نہیں تو یہ تحریر آپ کے لیے بہت مفید ہے۔ یاد رکھیں جب آپ کے بچے ابتدائی تعلیم حاصل کر رہے ہوں تو آپ کو ان کی ہر سطح پر مدد کرنی چاہیے دنیا کے تمام والدین تعلیم اور اس کی اہمیت سے بخوبی واقف ہیں۔ علم کے ساتھ انسان میں لکھنے کا فن بھی ہونا ضروری ہے۔ لہٰذا اگر آپ سکول جانے والے بچوں کے والدین ہیں تو یہی صحیح وقت ہے ان میں تحریر کے فن کو اجاگر کرنے کا آپ جا بجا خود کو لفظوں اور جملوں میں گھرا ہوا پائیں گے۔ جہاں بھی چلے جائیں چاہے ریلوے اسٹیشن ہو یا بازار، سڑک ہو یا ہسپتال دیواروں اورس ائن بورڈز پر پڑھنے کو نہ جانے کتنا مواد مل جاتا ہے لہٰذا جب آپ کے ساتھ آپ کے بچے ہوں گے تو وہ بھی یہ سب کچھ پڑ سکیں گے۔ بچوں کو یہ بتائیے کہ تحریر 2طرح کی ہوتی ہے۔ پہلی تحریر پیشہ ورانہ اعتبار سے لکھی جاتی ہے اور اس کا فن تحریر یا آپ کے ہنر سے کوئی تعلق نہیں ہوتا جبکہ دوسری تحریر روزانہ کی زندگی میں استعمال ہوتی ہے جو مخصوص طرز میں لکھی جاتی ہے۔ مثلاً جیسی تحریر ہم ملازمت کی درخواست کے لیے استعمال کرتے ہیں ۔ اس لیے بچوں کو ان دونوں تحاریر میں فرق بتانا بھی ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  بہتر سے بہتر کی تلاش میں شادی کی عمر گنواتی لڑکیاں