وفاقی وزیر مذہبی امورنور الحق قادری نے قرعہ اندازی کا افتتاح کیا۔ مسلسل تین سال تک جن 12ہزار لوگوں کے نام قرعہ اندازی میں نہیں نکلے انہیں بغیر قرعہ اندازی کے کامیاب قرار دے دیا گیا ہے۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق 2لاکھ 16ہزار 623درخواستیں موصول ہوئیں ۔ان درخواست گزاروں میں سے سرکاری سکیم کے تحت 1لاکھ 7ہزار 526لوگ حج کا فریضہ ادا کریں گے جبکہ حج کے اخراجات 4لاکھ 36975روپے مقرر کیے گئے ہیں۔ خوش نصیبوں کو حج مبارک ہو
