پنجاب کے دیہی علاقے

پنجاب کے دیہی علاقوں پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں:وزیراعلیٰ پنجاب

EjazNews

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ دیہی علاقے ہمیشہ سے حکومتی عدم توجہی کا شکار رہے ہیں، جس کا ازالہ کرنے کیلئے ہیومن ڈویلپمنٹ پروگرامز کے ساتھ ہم ’’نیا پاکستان، منزلیں آسان‘‘ پراجیکٹ شروع کر رہے ہیں جس کے تحت پسماندہ اضلاع میں ، آبادی کے تناسب سے ، افراسٹرکچر کیلئے پہلے سے تین گنا زائد ترقیاتی فنڈز مختص کیے جائیں گے۔‘‘جبکہ گزشتہ روز بھی وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے اعلان ہوا کہ عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پانچ شہروں میانوالی، اٹک، لیہ، مظفر گڑھ اور راجن پور میں نئے ہسپتال بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے دور دراز علاقوں سے لوگوں کو ملتان، لاہور اور راولپنڈی کے ہسپتالوں میں علاج کے لیے آنا نہیں پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  کرائسٹ چرچ حملوں میں 4پاکستانی زخمی اور 5لاپتہ ہیں: ترجمان دفتر خارجہ