recovery

حکومت بیرون ملک سے 530ملین روپے کی غیر قانونی دولت ریکور کرنے میں کامیاب

EjazNews

حکومت کی جانب سے بیرون ملک سے غیر قانونی دولت واپس لانے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ وفاقی حکومت کا ریکوری یونٹ 530ملین روپے کی بڑی رقم ریکور کرنے میں کامیاب ہو گیا ۔ یہ رقم ملکی جائیداد اور غیر ملکی اکاﺅنٹس کی مد میں ریکور کی گئی اور ریکور کی جانے والی تمام رقم قومی خزانے میں جمع کرادی گئی ہے۔اے آر وائے کا کہنا ہے سب سے بڑی ریکوری سنگاپور میں آف شور اکاﺅنٹ کی مد میں کی گئی۔ بعض وجوہات کی بنا پر سنگا پور آف شوراکاﺅنٹ کی تفصیلات کو خفیہ رکھا جارہا ہے یہ رقم اکاﺅنٹ میں خفیہ طور پر رکھی گئی تھی۔ریکوری ایف آئی اے، ایف بی آر اور دوسرے اداروں کی مدد سے کی گئی ۔مزید ریکوری کے امکانات ہیں۔

سب سے بڑی ریکوری سنگاپور میں آف شور اکاﺅنٹ کی مد میں کی گئی

چھوٹے پیمانے سے شروع ہونے والی رکیوری میں تیزی لانے کے مزید اقدامات جاری ہیں، بیوروکریسی کے تاخیری حربوں کے باوجود ریکوری میں تیزی کے لئے قانونی رکاوٹیں دور کرنے پر کام جاری ہے۔
یاد رہے بیرون ممالک سے پیسے واپس لانے کے لیے ٹاسک فورس قائم کی گئی تھی، وزیراعظم ہاﺅس میں یونٹ قائم کیا گیا، یونٹ میں ایف آئی اے اور نیب کے نمائندے بھی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں:  شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد