بوئنگ پابندی

برطانیہ اور ملائیشیا میں بھی بوئنگ 737 میکس طیارے پر پابندی عائد

EjazNews

گزشتہ روز اتوار کو ایتھوپیا میں بوئنگ 737میکس طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا جس سے 157 لوگوں کی موت واقع ہوئی۔ جس کے بعد بوئنگ کمپنی کے اس طیارے کو ناپسندیدگی کی فہرست میں شامل کر لیا گیا۔ کیونکہ یہ کوئی پہلا حادثہ نہیں تھا ۔ اس کمپنی کا یہی طیارہ گزشتہ سال اکتوبر میں انڈونیشیاء میں بھی تباہ ہوا تھا۔ ایتھوپیا میں ہونے والے حادثے کے بعد بہت سے ممالک نے بوئنگ کے اس طیارے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اور ان میں برطانیہ اور ملائیشیاء بھی شامل ہو گئے ہیں۔ اس سے پہلے آسٹریلیا ، سنگا پور ، ملائیشیا،اومان اور بہت سے لاطینی امریکی ملکوں نے اس طیارے پر پابندی عائد کر دی ہے۔وال سٹریٹ جنرل کے مطابق 40 کے قریب طیاروں کو گرائونڈ کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  بھارت کا چندریان ٹو 384ہزار کلو میٹرکا سفر طے کر کے چاند پر ستمبر میں پہنچے گا