karachi vs peshawar

پشاور زلمی کی ایک اور جیت

EjazNews

کراچی نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے 30ویں میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔پشاور کی طرف سے کامران اکمل اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا۔کامران اکمل نے 86رنز کی شاندار اننگز کھیلیں ۔ اس طرح پشاور زلمی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 204رنز کا ہدف کراچی کو دیا۔
کراچی کنگز کی جانب سے انگرام نے 71رنز بنا کر ٹیم کا حوصلہ بڑھایا مگر ساری ٹیم 17 وہں اوور میں 142 سکور پر ہوئی ڈھیر۔
آج کے دونوں ہی میچ دلچسپی سے بھرپور تھے ۔ پہلا میچ ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے مابین تھے جن میں سے کوئی بھی کوالیفائی رائونڈ تک نہیں پہنچ پائے گا جبکہ دوسرے میچ میں دونو ں ٹیمیں پہلے ہی کوالیفائی کر چکے ہیں۔ جبکہ لاہور قلندرز کے مالک رانا فواد کا ایک بیان بھی سامنے آیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ اس بار بھی لاہور قلندرز پرفارم کرنے میں ناکام رہی اور پلے آف میں جگہ نہیں بنا سکی ،چار سال سے ہار ہار کر تھک گیا ہوں۔ میں بہت دکھی ہوں، ٹیم کے مداحوں سے معذرت کرتا ہوں اس کے سوا میں کیا کہہ سکتا ہوں۔ ابھی پتہ نہیں کہ کیا کروں گا کیسے لے کر چلوں گا، ہمارے دل ٹوٹ گئے ہیں اس بار یقین تھا کہ اچھا کھیلیں گے مگر ہمارے پانچ بیٹسمین چلے گئے، کپتان حفیظ ان فٹ ہوگئے ۔ جس سے کارکردگی پر اثر پڑا۔

یہ بھی پڑھیں:  بجٹ کے اہم خدوخال پر ایک نظر