تین سال لگاتار سائیکلنگ میں نام پیدا کرنے والی امریکی سائیکلسٹ کی لاش ان کے ہاسٹل کے کمرے میں پائی گئی۔امریکی سائیکلسٹ کیٹلین کا شمار ان خواتین سائیکلسٹ میں ہوتا تھا جنہوں نے لگاتار دو ہزار سولہ ، سترہ اور اٹھارہ میں امریکہ کے لیے عالمی اعزاز جیتے جبکہ اولمپک گیمز میں سلور میڈل بھی حاصل کیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میںقائم سٹیڈرڈ فورڈ یونیورسٹی کے ہاسٹل میں کیٹلین مردہ حالت میں پائی گئی۔ جس کی اطلاع ان کے ساتھ کمرہ شیئر کرنے والوں نے دی۔ دنیا بھر میں خودکشیوں کے رجحانات بڑھتے جارہے ہیں۔اور خاص طور پر یہ رجحان عام لوگوں سے نکل کر ان لوگوں میں بڑھتا جارہا ہے جنہوں نے کبھی نہ کبھی شہرت دیکھی ہوتی ہے۔ کچھ عرصہ پہلے بالی ووڈ کے مشہور ولن اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے تھے۔
