FAwad ch

ہر دس کشمیریوں پر ایک بھارتی فوجی مسلط ، اربوں روپے سکیورٹی پر ، انتخابات پھر بھی نہیں،کشمیر میں استصواب رائے کی طرف جائیں ،کشمیریوں کو فیصلہ کی آزادی دی جائے: وزیراطلاعات و نشریات

EjazNews

وزیراطلاعات و نشریات نے اپنے ایک ٹویٹ بیان میں کہا ہے کہ ”سات لاکھ فوج کشمیر میں تعینات ہے، ہر دس کشمیریوں پر ایک بھارتی فوجی مسلط ہے ،اس کے باوجود آپ میں جرات نہیں کہ آپ کشمیرمیں انتخابات کراسکیں، جب اربوں روپے سکیورٹی پر خرچنے کے بعد بھی آپ کی یہ حالت ہے تو ضد نہ کریں، استصواب کی طرف جائیں لوگوں کو فیصلہ کرنے دیں وہ کیاچاہتے ہیں۔“
یاد رہے گزشتہ روز بھارتی انتخابات کا اعلان ہوا ہے جس میں کشمیر کے متعلق یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کشمیر میں انتخابات نہیں کرائیں جائیںگے اور وہاں پر گورنر راج ہی قائم رہے گا۔ جس پر کشمیری رہنماﺅں نے بھی سخت احتجاج کیا ہے۔ کشمیر میں جاری ظلم و ستم کا اندازہ وزیر اطلاعات کے اس بیان سے بھی کیا جاسکتا ہے کہ ہر دس کشمیریوں پر ایک فوجی بندوق لیے تعینات ہے پھربھی انتخابات نہیں کرائے جاسکتے تو ان کو آزادی دے دی جائے تاکہ ایک دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ معاملہ حل ہو جائے ۔

یہ بھی پڑھیں:  ورلڈ کپ 2019ء کی جیت پر انگلیاں اٹھنا شروع ہو چکی ہیں