سپرہیرو سیریز کی فلمیں پوری دنیا میں پسند کی جاتی ہیں اور ان فلموں کی ریلیز کا انتظار دنیا بھر میں کیا جاتا ہے۔ دنیا کو بچانے والے انہی ہیروز میں ایک نئی ہیروئین بھی شامل ہو گئی ہے۔ جی ہاں کیپٹن ماول اور کیپٹن مارول نے امریکی باکس آفس پر اپنا راج قائم کر لیا ہے اور پہلے ویک اینڈ پر 455ملین امریکی ڈالر کمائے۔کیپٹن مارول سپر ہیروسیزیز کی خاتون سپر ہیروئین ہیں۔ ایسی فلمیں جن میں مرکزی کردارمیں کوئی خاتون ہوان میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی کیپٹن مارول بن گئی ہے۔ اس سےقبل ایونجرز،انفینیٹی وار ایسی فلم تھی جس نے ویک اینڈ پر 640ملین امریکی ڈالر کا بزنس کیا تھا۔