پنجاب میں اساتذہ کے تبادلے کیلئے آن لائن پورٹل متعارف کروا رہے ہیں:وزیراعلیٰ پنجاب

EjazNews

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ گزشتہ حکومتوں نے بچوں کے داخلے اور حاضری کی ذمہ داری اپنے کندھوں سے اتار کر اساتذہ پر ڈال دی تھی۔ ہماری حکومت ناصرف یہ قواعد تبدیل کر رہی ہے بلکہ اساتذہ کے ٹرانسفر کیلئے آن لائن پورٹل بھی متعارف کروا رہی ہے جس کے بعد اساتذہ کو تبادلے کے لیے مختلف دفاتر کے چکر نہیںلگانے پڑیںگے۔
استاد کسی بھی معاشرے کی تصویر ہو تا ہے۔ لیکن ہمارے ہاں اساتذہ کی پریشانیاں دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ وہ اپنے مسائل کی طرف دیکھیں یا پھر بچوں کی پڑھائی کی جانب۔ ایک اخباری اطلاع کے مطابق جب جرمن چانسلر سے دوسرے شعبوں کے سرکاری محکموں کے لوگوں نے شکایت کی کہ ہم ڈاکٹر ، انجینئر، سائنسدان ہیںلیکن ہمارے تنخواہ اساتذہ کے برابر کیوں نہیں۔ تو جرمن چانسلر کاجواب سنہری حروف سے لکھنے والا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں کس طرح ان لوگوں کو تمہارے برابر کر دوں جن کی وجہ سے آج تم ڈاکٹر، انجینئر اور سائنسدان ہو۔

یہ بھی پڑھیں:  کرونا وائرس سے اموات میں خوفناک اضافہ