ٹماٹر کا متبادل

ٹماٹر دستیاب نہیں تو اس کا متبادل جان لیں

EjazNews

ٹماٹر سبزی ہے یا پھیل اس پر دنیا بھر میں بحث جاری رہے گی مگرپاکستان میں لوگ ٹماٹر کا بھی متبادل سوچنے پر مجبور ہو گئےہیں۔ ٹماٹر کا شمار ہمارے ہاں ان سبزیوں میں ہوتا ہے جو تقریباً ہر پکوان میں بنانے میں استعمال ہوتی ہے۔ سر خ رنگ کے گول مٹول ٹماٹر پکوانوں میں ایک الگ ہی ذائقہ پیدا کر دیتے ہیں جبکہ ان کے بغیر یقینا کوئی ڈش مکمل نہیں لگے گی۔ پھر چاہے بریانی ہو یا کڑاہی، ٹماٹر ڈالنا تو ضروی ہے۔ لیکن اگر کبھی گھروں میں ٹماٹر دستیاب نہیں یا بازار میں ٹماٹر ملنا بند ہو گئے ہوں یا پھر یہ بہت زیادہ مہنگے ہو جائیں تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، کیونکہ ٹماٹر کے بہت سے متبادل بھی ہیں، جن کے استعمال سے آپ کے پکوان اتنے ہی ذائقہ دار ہوں گے جتنے کے ٹماٹر کے ساتھ بن رہے تھے۔ ٹماٹر سالن میں گریوی بنانے کے لیے ڈالے جاتے ہیں لیکن اگر آ پ کو ٹماٹر نہیں مل رہے تو مصالحہ کے ساتھ دہی کو گرائنڈ کر کے یا سالن میں دہی پھینٹ کربھی شامل کیا جاسکتا ہے ، اس سے ذائقہ بھی برقرار رہے گا اور ٹماٹر کی کمی بھی محسوس نہیں ہوگی ۔ ٹماٹر کھانے کو کھٹا ذائقہ دینے کے لیے بھی استعمال ہوتے ہیں تو اگر ٹماٹر آنا بند ہو جائیں تو املی کا استعمال کر لیں ، کیوں کہ املی قدرتی طور پر کھٹی ہوتی ہے۔ کبھی صرف ٹماٹر کھا کر دیکھیں تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ اس کا ذائقہ ترش بھی ہوتا ہے اور اگر آ پ ایسے پکوان بنا رہے ہیں جن میں کٹھاس کی ضرورت ہوتو ٹماٹر کی جگہ لیموں کے چند قطروں کا استعمال کرلیں۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر گھر میں ٹماٹر موجود نہیں توپکوان تیار کرنے کے دوران ٹماٹو کیچپ کا بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ البتہ اس کیچپ کو پکوان میں شامل کرنے سے قبل 15منٹ تک بھونیں تاکہ اس کی مٹھاس ختم ہو جائے۔ ٹماٹر شوربے کو گاڑھا کرتا ہے اور اگر اسے شامل نہ کیا جائے تو شور با پانی جیسا ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  سماجی رابطے کی ویب سائٹس سماجی رشتوں کو تباہ و برباد کر دیں گی:سائنس دان