نواز شریف پاکستان میں جہاں علاج کرانے چاہیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں:وزیر صحت

EjazNews

وزیر صحت یاسمین راشد اور وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان نے لاہور میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف علاج کے لیے پاکستان میں جہاں سے علاج کرانا چاہتے ہیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ ہم اس کے لیے تیار ہیں۔ ہم نے کبھی کسی کی بیماری پر سیاست نہیں کی ، انتخابی مہم کے دوران کلثوم نواز کے خلاف کبھی کوئی منفی بات ہماری طرف سے نہیں ہوئی۔ جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں علاج کی پیشکش کی ہے اگر وہ کراچی کے کسی ہسپتال میں اپنا علاج کروانا چاہیے تو ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہیں ہم اس کے لیے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  ہمارا سماجی ڈھانچہ دن بدن زوال کی جانب کیوں جارہا ہے؟