بلاول بھٹو زرداری

مریم نواز کا بلاول بھٹو زرداری کا اظہار تشکر

EjazNews

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے وفد کے ہمراہ آج کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ایک گھنٹے سے زائد رہنے والی اس ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری نے میاں صاحب کی طبیعت دریافت کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میں میاں صاحب کی عیادت کے لیے جیل میں آیا ہوں۔سیاسی اختلافات اپنی جگہ ہیں۔ اس جیل سے ایک تاریخ جڑی ہوئی ہے شہید ذوالفقار علی بھٹو،پارٹی قیادت اور کارکن اسی جیل میں رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اپنے اصولوں پر قائم ہیں نہیں لگتا کوئی ڈیل ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دل کے مریض کو دبائو میں رکھنا تشدد کے مترادف ہے انہیں علاج کی ہرسہولت مہیا کی جائے۔وزیر خزانہ سے متعلق سوال پر بلاول بھٹو نے وزیر خزانہ اسد عمر کو آڑھے ہاتھوں لیا۔ان کا کہنا تھا کہ اسد عمر نے کہا میں بھٹو کا نام استعمال کیوں کرتا ہوں تو انہیں بتاتا چلوں میں بھٹو زرداری استعمال کرتا ہوں۔
جبکہ مریم نواز نے اپنے ایک ٹویٹ میں بلاول بھٹو زرداری کا نواز شریف کی فکرمندی پر شکریہ ادا کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:  بھارت سرپرائز کا انتظار کرے جلد سرپرائز ملے گا: ڈی جی آئی ایس پی آر