منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری ان کی بہن فریال تالپور آج ضمانت میں توسیع کے لیے بینکنگ کورٹ میں پیش ہوںگے ۔نندی پور کیس میں راجہ پرویز اشرف اور بابر اعوان پرآج فرد جرم عائد ہو گی۔ جبکہ آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کے الزام میں گرفتار سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
