کولمبیا اور ایتھو پیا میں ہوائی جہاز کی تباہی سے 148سے زائد اموت

EjazNews

وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہےکہ گورنمنٹ آف پاکستان اور پاکستانی عوام دل کی گہرائیوں سے گورنمنٹ آف کینیا ،ایتھو پیا اور کینیا و ایتھو پیا کے عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ جہاں پر ہوائی دونوںملکوں میں الگ الگ ہوائی جہاز کے کریش ہونے پر 148کے قریب لوگ موت کے منہ میں چلے گئے ہیں۔
یاد رہے کولمبیا کی نجی ائیر لائن کا ایک طیارہ آج پرواز بھرنے کے ساتھ ہی ٹیکنیکل خرابی سے حادثے کا شکار ہو گیا تھا۔ جبکہ دوسری جانب ایتھوپین ائیر لائن کا بوئنگ طیارہ بھی مسافروں کو لے جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گیا۔ ایتھوپیا کے طیارے کے تباہ ہونے کی وجوہات ابھی تک پور ی طرح سامنے نہیں آئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اڈے سے اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد اچانک ایتھوپین ٹائون بس ہوفتو میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  روس میں سیاہ برف باری :عوام خوفزدہ