جان لیں دنیا میں ہو گئی ہے اڑنے والی موٹر سائیکل تیار

EjazNews

اگر آپ مسلسل ٹریفک جام سے اکتا گئے ہیں تو اڑن کٹھولے کی طرح اڑتی موٹر سائیکل کا آرڈر دے سکتے ہیں تو اس سواری کو جیٹ پیک کمپنی نے ڈیزائن کیا ہے اور دی اسپیڈر نامی موٹر سائیکل کو دنیا کی پہلی پرواز کرنے والی موٹر سائیکل قرار دیا ہے۔ دی سپیڈر کی قیمت 3لاکھ 80ہزار ڈالر یعنی پانچ کروڑ پاکستانی روپے کے برابر ہے۔ یہ دوران پرواز از خود سیدھا ہوتا ہے جس کے لیے اسٹیبلائزر اور جائزرو سکوپ ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔ یہ موٹر سائیکل جیٹ ٹربائن انجن کی بدولت اڑتی ہے اور زیاد سے زیادہ 150میل فی گھنٹہ کی رفتار تک جا پہنچتی ہے ۔ دی اسپیڈر مسلسل 20 منٹ تک 15ہزار فٹ کی بلندی پر محو پرواز رہ سکتی ہے ۔ اسے ورٹیکل ٹیک آف اینڈ لینڈنگ (وی ٹی او ایل)سواری کہا جاسکتا ہے۔ اب جیٹ پیک کمپنی نے اس اہم سواری کے آرڈر لینا شروع کر دئیے ہیں۔ پرواز کے لیے دی اسپیڈر مٹی کا تیل جیٹ اے اور ڈیزل ایندھن استعمال کرتی ہے ۔ اسے بنانے والی کمپنی نے مسلسل کئی برس سے اسے مختلف آزمائشوں سے گزارا ہے جس میں اب چارٹر بو جیٹ انجن نصب ہیں۔ پوری گاڑی کا وزن 105 کلو گرام ہے جبکہ 109 کلو گرام وزنی پائلٹ کو لے کر یہ پروازہ کر سکتی ہے۔ پوری سواری ہاتھوں سے کنٹرول ہوتی ہے نیوی گیشن کے لیے 2 انچ ٹچ سکرین لگایا گیا ہے۔ اس کے فی الحال دو ورژن استعمال کیے گئے ہیں۔ ایک فوجی مقاصد کے لیے ہے اور دوسری عام تفریح کی سواری ہے تاہم ان دونوں اقسام کی اڑن موٹر سائیکل کے لیے آپ کو کم از کم امریکہ میں تو لائسنس کی ضرورت ہو گی ۔

یہ بھی پڑھیں:  مردہ دماغوں کو زندہ کرنے کی خواہش