افغانستان میں امید کی کرن نظر آرہی ہے :شاہ محمود قریشی

EjazNews

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والے د ن اور امتحان کے ہیں ۔ جیو نیوز کے مطابق ملتان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئےشاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ابھی امتحان جاری ہے اور امتحان ختم نہیں ہوا ، بھارت سارک کو یرغمال بنا چکا ہے۔ گزشتہ دور حکومت میں پاکستان کا نام گرے لسٹ میں شامل کیا گیا۔ اور معاشی اعتبار سے ملک دیوالیہ ہوگیا۔ افغانستان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امید کی کرن نظر آرہی ہے۔ اور ناامیدی میں امید پیدا ہو رہی ہے۔کل تک عمران خان کو طعنہ دینے والے آج ان کا موقف تسلیم کر رہے ہیں۔ سعودی عرب اورعرب امارات نے سالوں بعد پاکستان پر دوبارہ توجہ دینا شروع کی ہے اور اربو ں ڈالرز کے منصوبوں کے معاہدے ہو رہے ہیں۔ اور حالیہ مسائل میں سعودی عرب نے کھل کر پاکستان کی حمایت کی۔

یہ بھی پڑھیں:  دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے 2جون شہیدایک زخمی