غیر ملکی میڈیا کے مطابق میکسیکو میں درجنوں تارکین وطن ٹرک میں سوار تھے کہ اچانک ٹرک بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہو گیا جس سے 25سے زائد ہلاکتیں ہوئیں جبکہ 29افراد ز خمی ہوئے۔تارکین وطن کا ٹرک سڑک سے اچانک قلا بازیاں کھاتے ہوئے دور جاگرا، مقامی پولیس حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ہلاک اور زخمی ہونے والے تارکین وطن میں سے زیادہ تر کا تعلق وسطی امریکی ممالک سے بتایاجارہا ہے۔ یہ تارکین وطن جس ٹرک پر سوار تھے اس پر کوئی نمبر پلیٹ بھی نہیں لگی ہوئی تھی۔
