پاک بھارت کشیدگی کے بادل چھٹنے لگے، بھارتی ہائی کمشنراسلام آباد پہنچ گئے

EjazNews

پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمیشن اجے بساریہ اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود آج نئی دہلی کیلئے روانہ ہو ںگے۔ پاک بھارت کشیدگی کے دوران دونوں ممالک نے اپنے اپنے ہائی کمشنر کو واپس بلا لیا تھا۔ گزشتہ روز پاکستان نے اپنے ہائی کمشنر کو دہلی بھجوانے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ بھارتی دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں تعینات اپنے ہائی کمشنر کو اسلام آباد بھیج رہے ہیں ۔
یاد رہے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے دھماکے کے بعد انڈیا نے بغیر تحقیقات کے پاکستان پر الزامات لگانا شروع کر دئیے تھے اور پاکستان میں در اندازی کی کوشش بھی کی تھی ۔ پاکستان نے انڈیا کے طیاروں کو مار گرایا تھا اور ان کے ایک پائلٹ کو گرفتار کر لیا تھا۔ لیکن امن کے لیے پاکستان نے بھارتی پائلٹ کو رہا کر دیا تھا۔ جسے پوری دنیا نے سراہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  نواز شریف نے جو وعدے نبھائے، آج اسی کی سزا آپ کا محبوب لیڈر نواز شریف بھگت رہا ہے:مریم نواز