وزیراعظم عمران خان کی لاہور میں مصروفیات کی کچھ جھلکیاں

EjazNews

وزیراعظم عمران خان دو دن کے لیے لاہور میں موجود ہیں ۔وزیراعظم نے سیاحت کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بریفنگ لی اورضروری اقدامات کی اجازت دی جبکہ لاہور کے ہسپتالوں میں پناہ گاہیں تعمیر کی اجازت بھی دی ۔ دوسری جانب گورنر پنجاب سے ملاقات کے بعد یہ فیصلہ ہوا کہ گورنر ہاﺅس لاہور کا اندرونی حصہ بھی عوام کیلئے کھولا جائے گا۔ وزیراعظم کی مصروفیت کے ساتھ ساتھ فرسٹ لیڈی نے بھی اپنا دن مصروفیت میں گزارا۔ لاہور کے گلاب دیوی ہسپتال میں وہ اچانک گئیں اور وہاں پر مریضوں سے بات چیت کی اور ان سے مسائل بھی پوچھے۔

یہ بھی پڑھیں:  کرونا وائرس اتنا خطرناک نہیں جتنا اس کا خوف خطرناک ہے