میکسیکو میں اچھے مستقبل کی تلاش کرتے ہوئے 25 سے زائد تارکین وطن ہلاک جبکہ 29زخمی

EjazNews

غیر ملکی میڈیا کے مطابق میکسیکو میں درجنوں تارکین وطن ٹرک میں سوار تھے کہ اچانک ٹرک بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہو گیا جس سے 25سے زائد ہلاکتیں ہوئیں جبکہ 29افراد ز خمی ہوئے۔تارکین وطن کا ٹرک سڑک سے اچانک قلا بازیاں کھاتے ہوئے دور جاگرا، مقامی پولیس حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ہلاک اور زخمی ہونے والے تارکین وطن میں سے زیادہ تر کا تعلق وسطی امریکی ممالک سے بتایاجارہا ہے۔ یہ تارکین وطن جس ٹرک پر سوار تھے اس پر کوئی نمبر پلیٹ بھی نہیں لگی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  پوری دنیا کے لمحہ فکریہ ،چین میں کرونا وائرس کی نئی لہر