بلاول بھٹو زرداری میاںنواز شریف کی عیادت کریں گے

EjazNews

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب حکومت کو میاں نواز شریف کی عیاد ت کیلئے باقاعدہ درخواست دی تھی، جس پر پنجاب حکومت نے انہیں میاں نواز شریف سے ملاقات کی اجازت دے دی ہے۔ خبریں ہیں کہ بلاول بھٹو زرداری آج ہی میاں نواز شریف کی عیادت کیلئے پہنچیںگے۔ گزشتہ روز ایک ٹویٹ میں بھی بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صحت پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔
یاد رہے میاں نواز شریف کی صاحبزادی مسلسل انہیں ہسپتال میں اپنا علاج کروانے پرراضی کرنے کی کوشش کررہی ہیں ، لیکن میاں صاحب کسی طور پر تیار نہیں ہو رہے۔ دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے بھی پنجاب حکومت کو ہدایت کی تھی کہ میاں نواز شریف جیسی علاج کے متعلق سہولت چاہتے ہیں انہیں مہیاکی جائے۔ جبکہ وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد کہتی ہیں کہ میاں صاحب کو ہمارے ہسپتال ہی پسند نہیں ہے تو ہم کیا کریں وہ کہتے ہیں مجھے باہر بھجوایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:  قرضوں کے سود کی مد میں روزانہ کی بنیاد پر 6 ارب روپے ادا کر رہے ہیں:وزیراعظم