چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں میچز کا انعقاد یادگار بنائیں گے، پاکستان کا تصور تبدیل ہوگا۔ چیئرمین کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ بھارت سے تعلق رکھنے والے انٹرنیشنل کرکٹ بورڈ کے صدر نجی مصروفیت کے باعث پاکستان آنے سے معذرت خواہ ہیں تاہم آئی سی سی چیئرمین ڈیوڈ رچرڈ سن سمیت دیگر غیر ملکی شخصیات پی سی بی کی دعوت پر پاکستا ن آرہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل فور کے کامیاب انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا تصور بدلے گا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ بورڈ نے آسٹریلیا، انگلینڈ، بنگلہ دیش، آئرلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، سری لنکا، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کے کرکٹ سربراہان کوبھی کراچی مدعو کیا ہے ۔ حکام چاہتے ہیں غیر ملکی مہمان خود آکر سکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیں ۔ اس سے انھیں ٹیمیں بھیجنے کے فیصلے میں بھی مدد ملے گی۔
