پوری دنیا کی طرح آج پاکستان میں بھی خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ خواتین کی معاشرے میں اہمیت

اجاگرکرنے کیلئے دنیا بھر میں عالمی یوم نساءمنایا جاتا ہے۔ اس مناسب سے گوگل نے اپنا ڈوڈول خواتین کے نام کر دیا ہے ۔ خواتین کے عالمی دن پران بہادر خواتین کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا جنہوں نے اپنے حقوق کے حصول کی جنگ لڑی۔ اس وقت دنیا بھر میں خواتین کی سماجی ، سیاسی اور اقتصادی ترقی کیلئے کوششوں کو اجاگر کرنے کیلئے واکس اور تقاریب کا اہتمام ہو رہا ہے۔ہم اپنے کیمرے کی آنکھ سے ان تقاریب کا کچھ احوال آپ کیلئے لے کر آئے ہیں۔












