کیا آپ جانتے ہیں دانت نکلنے پر بچے کاٹتے کیوں ہیں؟

EjazNews

جب ننھے منھے بچوں کو دانت آنا شروع ہوتے ہیں تو اس وقت ان کا دانت کاٹنے کا عمل بڑی حد تک فطری ہے جو چھوٹے بچے دوسروں کو دانت سے کاٹتے ہیں تو اس کی عام طور پر وجہ، مایوسی، دبائو یا پھر دانتوں میں طاقت کی کمی کا احساس ہوتا ہے۔ دانت سے کاٹنے کی وجہ سے لوگ جو رد عمل دیتے ہیں ان سے بچوں میں طاقتور ہونے کا احساس پیدا ہوتا ہے ،آپ کا بچہ اپنے طور پر دنیا کو دریافت کرنے کے لیے جن ابتدائی طریقوں کو استعمال کرتا ہے ان میں سے منہ کے ذریعے چیزوں کو پرکھنا ایک اہم طریقہ ہے۔ لہٰذا دنیاکی زیادہ تر چیزیں اس کے منہ میں داخل ہوں گی۔ پھر تھوڑے ہی عرصے بعد وہ چیزوں کا تجربہ دانتوں یا مسوڑھوں میں دبا کر بھی کرنے لگے گا۔ کچھ بچے کسی سماجی صورتحال سے پریشان ہو کر دانت سے کاٹتے ہیں کیونکہ انہیں سمجھ نہیں آتا کہ وہ اپنے احساسات کا اظہار کس طرح کریں جو بچے اس عمر تک نہیں پہنچے کہ اپنی باری کا انتظار کر سکیں یا اپنی چیزیں شیئر کر سکیں وہ اکثر اپنی بات منوا نے کے لیے دیگر بچوں کو دانت سے کاٹتے ہیں ،چھوٹے بچے کبھی کبھار اس وقت دانت سے کاٹتے ہیں جب وہ ان بڑے بچوں کے ساتھ کھیل رہے ہوتے جن کا کھیل یا کسی دوسری سرگرمی پر کنٹرول ہوتا ہے ۔گھر میں سب سے چھوٹا بچہ ہی اکثر دانت سے کاٹنے والا انسانی وجود ہوتا ہے جہاں اس کے بڑے بہن بھائی بڑی آسانی سے اپنی ضروریات کا اظہار کرپاتے ہیں ،یوں انہیں جو چیز جتنی زیادہ چاہیے ہوتی ہے اکثر اتنی زیادہ مل جاتی ہے وہیں یہ دانت سے کاٹنے والا ننھا منا اپنی بات دوسروں تک پہنچانے کے معاملے میں خود کو کمزور سمجھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کیا آپ جانتے ہیں دنیا بھر میں روز کتنی ای میلز کی جاتی ہیں؟