نواز شریف کے دل کی بیماری بگڑ رہی ہے :مریم نواز

EjazNews

سابق وزیرکی صاحبزادہ مریم نوا ز نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ نواز شریف سے جیل میں ملاقات ہوئی ، نواز شریف ابھی تک ہسپتال جانے پر رضامند نہیں ہوئے، مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے دل کی بیماری بگڑ رہی ہے، انہوں نے جیل حکام سے درخواست کی ہے کہ زندگی بچانے کے یونٹ کا انتظام کریں ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو صحت کی سہولتیں ملنی چاہیں۔ بعد ازاں انہوں نے اپنے اور ٹویٹ میں کہا ہے کہ نواز شریف تین بار وزیراعظم رہ چکے ہیں وہ سب سے بڑی سیاسی جماعت کے قائد ہیں یہ سہولتیں ان کا حق ہیں۔
یاد رہے پچھلی ملاقات میں مریم نواز اپنی دادی کو بھی جیل میں ساتھ لے کر گئیں تھیں کہ وہ میاں صاحب کو ہسپتال جانے کے لیے راضی کر لیں ۔ لیکن میاں نواز شریف نے ہسپتال منتقلی سے انکار کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز سب سے بڑے بین الاقوامی فورم پر سنی گئی ہے:ملیحہ لودھی