سج گیا کراچی،شروع ہونے جارہا ہے شہر قائد میں پی ایس ایل

EjazNews

شہر قائد میں انتظامات مکمل، سکیورٹی الرٹ، پاکستان سپر لیگ سجنے کوہے تیار پاکستان میں ۔ 8میچز کھیلیں جائیں گے کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں۔ جس کے لیے کھلاڑی پاکستان پہنچ گئے ہیں،اور یوں کراچی میں پہلا میچ اور سپر لیگ کا 27واں میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ 10مارچ کو کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ہوں گے آمنے سامنے،11کو لاہور قلندرز اور ملتان سلطان کھیلیں گے میچ جبکہ 11کو ہی دوسرا میچ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے مابین کھیلا جائے گا۔ 13مارچ کوالیفائر میچ ہوگا، 14اور 15مارچ کو الیمینٹیرز میچ ہوں گے جبکہ فائنل 17مارچ کو کھیلا جائے گا۔ سکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں، ایک کنٹرول روم بھی بنایا گیا ہے جس کے ساتھ 80سے زائد ہائی ریزولوشن کیمرے منسلک ہیں اور یہ کیمرے اندھیرے میں بھی ریکارڈنگ کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  کراچی کنگز کی شاندار فتح