وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل مسعود نے کہا ہے کہ افغانستان میں سیاسی اجتماع پر حملے کی پاکستان مذمت کرتا ہے ۔پاکستان اس مشکل وقت میں افغانستان کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ۔
یاد رہے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سیاسی اجتماع میں فائرنگ اور مارٹر گولوں سے حملے کے بعد 19افراد زخمی کر دئیے گئے جبکہ3افراد ہلاک ہو گئے۔ افغان میڈیا کے مطابق طبی امداد فراہم کرنے والے عملے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔
