کابل میں سیاسی اجتماع پر حملہ

EjazNews

وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل مسعود نے کہا ہے کہ افغانستان میں سیاسی اجتماع پر حملے کی پاکستان مذمت کرتا ہے ۔پاکستان اس مشکل وقت میں افغانستان کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ۔
یاد رہے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سیاسی اجتماع میں فائرنگ اور مارٹر گولوں سے حملے کے بعد 19افراد زخمی کر دئیے گئے جبکہ3افراد ہلاک ہو گئے۔ افغان میڈیا کے مطابق طبی امداد فراہم کرنے والے عملے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:  ورلڈ کپ انڈر19۔پاکستانی ٹیم نے زمبابوے کو ہرا کر دوسری فتح حاصل کرلی